30 جنوری 2020 - 05:26
ہندوستان میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف عوام کے مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری

ہندوستان میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف عوام کے مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان میں بدھ کو سی اے اے این آرسی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی گئی ۔ مذکورہ متنازعہ قوانین کے خلاف بند کی اپیل پر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا ہے۔اسی کے ساتھ ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کے مختلف مقامات پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔بتایا گیا ہے کہ دہلی کے شاہین باغ اور خوریجی میں خواتین کے دھرنوں کے ساتھ ہی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے بھی، سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی اجتماع اور مظاہروں کا تسلسل جاری ہے۔ادھر ریاست یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ اور الہ آباد سمیت مختلف علاقوں میں خواتین کے دھرنے اور مردوں کے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی جاری ہیں ۔

جبکہ بھارت بند کی اپیل پر ریاست بھر میں ہڑتال بھی کی گئی۔

قدیمی لکھنؤ کے علاقے گھنٹہ گھر پر ہر روز معروف سماجی کارکن، سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور وکلا حضرات خواتین کے دھرنے کی جگہ پہنچ کے ان کے ساتھ یک جہتی اور سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تحریک میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بہار ،آ‎سام ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش، تلنگانہ ، کیرالا سمیت ملک کی دیگر سبھی ریاستوں اور اہم شہروں میں بھی سی اےاے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



/129